Hazrat data ganj bakhsh date of death in urdu
Hazrat data ganj bakhsh real name.
ؒحضرت داتا گنج بخش
محمود میاں نجمی
سلطنت غزنویہ کے پہلے حکمران سلطان محمود غزنوی کی عظیم الشان سلطنت شمال مغربی ایران سے لے کر برصغیر میں پنجاب تک اور ماوراء نہر میں خوارزم اور مکران تک پھیلی ہوئی تھی۔ سلطنت کا دارالحکومت
غزنی اسلامی دنیا کا اہم تجارتی، ثقافتی، علمی ،فکری اور معاشی حب تھا۔
سلطان محمود عظیم فوجی جرنیل کے علاؤہ راسخ العقیدہ مسلمان اور علم و ادب ،عدل و انصاف کے بڑے علمبردار تھے۔
انھوں نے دنیا بھر سے علماء و مشائخ کو غزنی میں جمع کرلیا تھا ۔ 400ھجری ، 9نومبر 1009 عیسوی کو حضرت ابوالحسن علی بن عثمان ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ غزنی کے ایک گاؤں*ہجویر* میں پیدا ہوئے۔
والدین نے “علی” نام رکھا۔ بچپن میں اپنے ماموں حضرت تاج الاولیا اور والد سید عثمان سے دینی تعلیم حاصل کی۔
بہت چھوٹی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا، لیکن پھر والد کا انتقال ہو گیا۔
چنانچہ ذرا بڑے ہوئے تو ماموں کے مشورے پر مرشد حضرت ابوالفضل محمد بن الحسن ختلی کے ہاتھ پر بیعت کی۔
گزرتے وقت کے ساتھ علم کی طلب بڑھتی رھی۔ چنانچہ غزنی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ̶